• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IoBM کے تحت نیشنل، ملٹی نیشنل کمپنیز کا ’کیریر فیر‘ ، سیکڑوں طلبہ کی شرکت

کراچی (جنگ نیوز) تقریبا 50 نیشنل اور ملٹی نیشنل اداروں کی طرف سے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے پلیسمنٹ اینڈ الومنی کے تحت جمعرات کو منعقدہ ’’کیریر فیر‘‘ میں سیکڑوں طلبہ نے دلچسپی سے شرکت کی،شرکت کرنےوالوں نے کئی اقسام کی ڈگریوں کے پروگرامز میں اپنا نام انرولڈ کرایا،فیر میں کئی گریڈز سے فارغ التحصیل طلبہ شامل تھے۔شرکت کرنے والے طلبہ کے علاوہ اس میں آئی او بی ایم کے صدر طالب کریم وائس چانسلربشیر جان محمد انچارجز آف فیکلٹی ہیڈز شامل تھے۔ یہ فیر ان طلبہ کےلیئے زیادہ بڑ توجہ کا مرکز تھا جن طلبہ نے حال میں اپنی تدریس کا آخری سال مکمل کیا ہے،آئی اوبی ایم طلبہ کے اکیڈمیہ اور انڈسٹری کے درمیان ایک پل کا کردار ادار کرتا ہے،طلبہ کی کثیر تعداد نے کئی اداروں میں انٹرنشپ کے مواقعے حاصل کرنے کے لئے فارم پر کئے، دوسری طرف طلبہ نے کیریر روڈ میپ کے بارے میں آگاہی حاصل کی، طلبہ نے افرادی قوت کے ماہرین کے نمائندوں سے مارکیٹنگ ٹرینڈ کے بارے میں اہم معلومات بھی حاصل کی، جن اداروں نے طلبہ کی توجہ حاصل کی ان میں آدم جی لایف انشورنس، بنک الحبیب، بیکن ہاؤس اسکول سسٹم، ڈالڈا، ایچ بی ایل، آغا خان یونیورسٹی، سنوفی۔ایونٹس نمایاں تھے۔ 

تازہ ترین