• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکنگ پلازا کے الاٹیز کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائینگی، ڈی جی ادارہ ترقیات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پارکنگ پلازہ لائنز ایریا کے الاٹیز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے پارکنگ پلازہ لائنز ایریا کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنزایریا مبین صدیقی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دکانوں اور دفاتر کی فروخت سے قبل مذکورہ پلازہ میں صفائی ستھرائی ، روشنی کا مناسب انتظام، دیواروں سے وال چاکنگ اور پوسٹرز کا خاتمہ، ریلنگ کی تنصیب اورروڈ کارپیٹنگ کروائی جائے تاکہ الاٹیز کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تازہ ترین