• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی اورسرجانی میں قابضین کیخلاف کارروائی،سرکاری اراضی واگزار

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان کی خصوصی ہدایات پرکے ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر محمد قاسم کی سربراہی میں نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور اور سیکٹر ٹو میں قابضین کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں پختہ تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی،دوسری کارروائی سرجانی ٹاؤن سیکٹر نائن میں قابضین کے خلاف کی گئی جس کے نتیجے میں تین ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ سرجانی ٹاؤن ہی میں سیکٹر دس سب سیکٹر سات میں تین فلیٹس سائٹس پرقائم الہدیٰ کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی، تیسری کارروائی نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں کی گئی جہاں ڈے کیئر سینٹر کو خالی کروا کر اسے سیل کر دیا گیا، اس موقع پر محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے کومزاحمت کا سامنا کرنا پڑا مگر اس کے باوجود محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے کسی دباؤ میں آئے بغیر کارروائی جاری رکھی۔
تازہ ترین