• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن کی جانب سے سمینار کل ہو گا

کراچی (پ ر)سندھ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن کی جانب سے 25؍جنوری ہفتہ کو ساڑھے دس بجے دن رعنا لیاقت گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا موضوع ’’ریٹائرڈ سندھ گورنمنٹ ملازمین کے مسائل بالخصوص گروپ انشورنس کا مسئلہ ‘‘ ہے، سیمینار کے مہمان خصوصی سعید غنی وزیر اطلاعات حکومت سندھ اور مہمان اعزازی وقار مہدی اسپیشل ایڈوائر وزیر اعلیٰ سندھ ہوں گے، صدارت پروفیسر ڈاکٹر سید ٹیپو سلطان سابق پرنسپل ڈائو میڈیکل کالج اور سابق صدر پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کرئیں گے، مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی سابق صدر کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی، منیر احمد ملک صدر کراچی بار ایسو سی ایشن اور دیگر تنظیموں کے نمائندے شامل ہونگے۔
تازہ ترین