آپ آف لائن ہیں
جمعرات2؍رجب المرجب 1441ھ 27؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

زمین سے زمین پر 290 کلومیٹر تک نشانہ بنانے والا غزنوی میزائل تیار

زمین سے زمین پر 290 کلومیٹر تک نشانہ بنانے والا غزنوی میزائل تیار


راولپنڈی(جنگ نیوز)پاکستان نے ہر قسم کا وار ہیڈ ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بیلسٹک میزائل 290 کلومیٹر تک مار کرنے کے لئے ہر قسم کے وارہیڈ ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، تجربے کا مقصد دن اور رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تجربے کے وقت ڈی جی اسٹریٹچک لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز، چیئرمین نیسکام اور دیگر سینیئر افسران نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب میزائل تجربے پر پاک فوج اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔

اہم خبریں سے مزید