• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت گرانے کیلئے 10 ارکان لانا مشکل کام نہیں، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ ( آن لائن )اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جام کمال میں کسی کمپنی یا ادارے کے چیئر مین بننے کی صلاحیت ہے وزیر اعلیٰ بننے کی نہیں۔

ہم پارٹی نہیں توڑنا چاہتے بلکہ اس میں رہتے ہوئے تبدیلی چاہتے ہیں بی اے پی کے ناراض اراکین میدان میں نکلیں گے تو لوگ دیکھیں گے بد قسمتی سے جام کمال حکومت اور پارٹی دونوں نہیں چلاسکے اپوزیشن کے 23ارکان موجود ہیں حکومت گرانے کیلئے صرف 10ارکان کی ضرورت ہے مجھے نہیں لگتا کہ نمبر گیم پورا کرنا مشکل ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہے آپ کے سامنے سب کچھ ہے۔

وزیر ا علیٰ ہاؤس اور سول سیکرٹریٹ میں عوام کا کوئی کام نہیں ہورہا ہے ہم عہدوں کیلئے نہیں آئے ۔

تازہ ترین