• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے مسئلہ کشمیرپر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش پھر مستردکردی

نئی دہلی( خبرایجنسیاں ) بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے، بات چیت کا سلسلہ تب ممکن ہے جب پاکستان دہشتگردی روکے، حکومت اپنے موقف پر قائم ہے بات چیت اور ʼدہشتگردیʼ ایک ساتھ چل نہیں سکتے۔گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ۔
تازہ ترین