• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک پریس افسران کی تعیناتی، وزارت اطلاعات میں سلیکشن بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )بیرون ملک پریس افسران کی تعیناتی کیلئے وزارت اطلاعات میں اعلی سطح سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کی، بورڈ میں سیکریٹری/ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ، سیکرٹری/ ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری/ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت کامرس ، سیکرٹری اطلاعات شامل تھے، بورڈ کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے چند ماہ پہلے دی تھی تاکہ انتخاب کے عمل میں میرٹ اور افسران کی کارکردگی کو ہر معیار سے چانچا جا سکے، ذرائع کے مطابق بیرونی دنیا میں پاکستان کا مثبت اور روشن تشخص اجاگر کر نا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ، چین بھارت ،سعودی عرب، فرانس، بلجیم، کینیڈا، سری لنکا، چابان، سنگاپور، ایران، افغانستان، انڈیا، بنگلہ دیش، عرب امارات، اور مصر سمیت 16 ممالک میں تعیناتی کے لیے 50 سے زائد افسران میں مقابلہ ہوا۔حکومت پاکستان کے مروجہ قوانین کے مطابق تمام اہل افسران کا نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں تحریری امتحان پچھلے سال ستمبر میں منعقد ہوا تھاجس کے بعد بہتر کارکردگی والے افسران کی انٹرویو کیلئے شارٹ لسٹنگ کی گئی۔
تازہ ترین