• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،بااثر شخص کا کمسن لڑکی سے جبری نکاح

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ خزانہ کی حدود شاہ عالم میں بااثر افراد نے کم عمر لڑکی سے زبردستی نکاح کرادیا،لڑ کی کےوالدین کو دھمکیاں دی گئیں، پولیس نے ملزموں اور نکاح پڑھانے والے مولوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔سید محمد ولد باچا گل سکنہ جی ٹی روڈ حال شاہ عالم چارسدہ روڈ نے تھانہ خزانہ پولیس کو بتایا کہ اس کے فلیٹ کیساتھ فلیٹ میں رہائش پذیر ندیم ولد لیاقت سکنہ بمبہ روڈ کے والدین نے کچھ عرصہ قبل اس کی 15سالہ بیٹی (ح) کارشتہ مانگا تھا تاہم انہوں نے رشتہ دینے سے انکارکردیا تھا ٗگزشتہ روز وہ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا تھا اس دوران ندیم اس کے والدین اپنے ساتھ امام او ر گواہان لائے اورمیری غیر موجودگی میں اس کی دوسری بیٹی مسماۃ (ش) جو کمسن ہے کہ ساتھ زبردستی نکاح کرایا اور چلے گئے۔
تازہ ترین