چلی میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث 13 افراد ہلاک جب کہ7 افراد لاپتہ ہو گئے۔
حکام کے مطابق 15 جولائی سے شروع ہونے والے طوفان کے باعث 2 ہزار 800 سے زائد گھر تباہ ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سڑکیں اور پل بہہ جانے کے باعث 60 ہزار سے زائد افراد مختلف علاقوں میں محصور ہیں۔
چلی کے صدر خوسے انتونیو کاسٹ نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور امدادی ٹیمیں بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولتیں بحال کرنے میں مصروف ہیں۔