• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی عدلیہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کیخلاف فوری سزائے موت کا فیصلہ جاری کرے: منوچہر متقی

منوچہر متقی — فائل فوٹو
منوچہر متقی — فائل فوٹو 

ایران کے سابق وزیرِ خارجہ منوچہر متقی نے اپیل کی ہے کہ ایرانی عدلیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے خلاف فوری طور پر سزائے موت کے فیصلے جاری کرے۔

ایران کے سابق وزیرِ خارجہ اور رکنِ پارلیمنٹ منوچہر متقی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی عدلیہ اسلامی اصولِ قصاص کے تحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے خلاف فوری طور پر سزائے موت کے فیصلے جاری کرے۔

منوچہر متقی نے کہا ہے کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ جیسے ہی ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایران میں ٹرمپ کے خلاف قصاص کا فیصلہ جاری کریں گے، ٹرمپ پسپا ہو جائیں گے اور اپنا توازن کھو بیٹھیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر عمان کے ساتھ بات چیت کرنا اور مسقط کو اس اہم آبی گزرگاہ کے انتظام میں ممکنہ کردار دینے پر غور کرنا ایران کی ایک بڑی غلطی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید