• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ کے5سٹینڈز مختص

لاہور (نیوز رپورٹر) شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ کے 5 سٹینڈز مختص کر دئیے گئے۔ کرکٹ دیوانوں کو شٹل سروس سے سٹیڈیم تک پہنچایا جائےگا۔جیل روڈ سے آنیوالے شائقین ایف سی کالج میں گاڑیاں پارک کریں گے۔ٹھوکر، جوہر ٹاؤن سے آنیوالوں کیلئے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں پارکنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ فیروزپور روڈ، حسین چوک سے آنیوالی گاڑیاں لبرٹی مارکیٹ میں کھڑی ہوں گی۔ کینٹ اور گلبرگ کی ٹریفک کیلئے سن فورٹ ہوٹل کے پیچھے پارکنگ کا اہتمام ہوگا۔
تازہ ترین