کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرزایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صوبائی صدرحاجی نصر اللہ خان کاکڑ آل پشتون بیلٹ منی ویگن ایسوسی ایشن کے صدر حاجی امیرمحمدیاسین زئی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالغفار یاسین زئی زیارت حاجی یارمحمدیاسین زئی عصمت اللہ ناصر ستار جان خروٹی ایڈووکیٹ نثار احمدیاسین زئی محمدحسن ترین جلال خان نورک نے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ضلع پشین کے حقیقی انجمن تاجرانکی کابینہ صدر بہادرخان جنرل سیکرٹری دولت خان ترین سینئر نائب صدر نصیب اللہ کلیوال اوردیگر کابینہ اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی کابینہ نے حقیقی انجمن تاجران نے سید رحیم آغا گروپ میں شمولیت کرنے کا درست فیصلہ کیا ہے صوبائی صدر حاجی نصر اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ ہم ٹرانسپورٹران تنظیم سے ہرقسم کےتعاون کیلئے تیار ہیں تنظیم کا فرض ہے کہ وہ عوام کی حکومت کیلئے دن رات کوشش کرے صدرحاجی نصر اللہ خان کاکڑ نے کہاکہ پشین شہر میں ٹریفک پارکنگ کی وجہ سے وبال جان بن چکی ہے دن کے وقت بڑے بڑے ٹرک شہر میں خالی ہوتے ہیں علاوہ ازیں لوڈنگ رکشوں کی بھرمار ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں انشاء اللہ حقیقی انجمن تاجران سے توقع ہےکہ پشین شہر کے مسائل حل کریگی۔