• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے:علما کنونشن

ملتان(سٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 6 مارچ کو قلعہ قاسم باغ سٹیڈیم میں ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے حوالےسے دفتر مرکزیہ حضوری باغ روڈ میں کنونشن ہوا جس کی صدارت مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا عزیز الرحمن ٰجالندھری نے کی ،کنونشن میں مولانا اﷲ وسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا محمد وسیم اسلم ، مولانا محمد نواز سیال، مولانا مفتی محمدانور اکاڑوی، مولانا مفتی احمد انور مان کوٹ، مولانا مفتی ظفر اقبال چیچہ وطنی، مولانا محمد عابد مدنی، مولانا مفتی عطاء الرحمنٰ بہاولپور، مولانا مظہر اسعدی بہاولپور، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا قاری ادریس ہوشیارپوری، مولانا حبیب الرحمنٰ مدنی کہروڑپکا، مولانا عامر محمود، مولانا ایاز الحق قاسمی، پیر جی عبدالحفیظ ساہیوال، مولانا محمد اقبال ڈیرہ غازی خان، مولانا قاضی قمر الصالحین شجاع آباد، مولانا منیر احمد ریحان کہروڑپکا، مولانا مفتی محمد شیراز، قاری عبدالشکور لیہ، مولانا محمد اسحاق ساقی، مولانا محمد قاسم رحمانی، مولانا عبدالستار گورمانی، مولانا محمد اقبال، مولانا محمد حمزہ لقمان، مولانا محمد ساجد، مولانا محمد بلال، مولانا اسد اﷲ ضیاء، مولانا محمد امین، مولانا محمد عثمان نے شرکت کی، مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے اس کا تحفظ ہر پاکستانی کا مذہبی و آئینی فریضہ ہے، شرکاء کنونشن نے عہد کیا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں صرف کریں گے اور عالمی سازشوں کوناکام بنائیں گے۔
تازہ ترین