• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا:ہاسٹلز میں وائی فائی و دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر طلبا کا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی، ہوسٹلز میں وائی فائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر طلبا نےشدید احتجاج کیا، دن کے وقت مین گیٹ اور رات 8 بجے سے 11 بجے تک ہاسٹل کے گیٹ بند کر دیئے، ایدھی ہال، ابوبکر ہال اور قاسم ہال کے طلبا نے میس بند ہونے، وائی فائی کی سہولت فراہم نہ کرنے، واش رومز کی ناقص حالت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور یونیورسٹی کا مین گیٹ کچھ دیرکے لئے بند کیا جس پر جامعہ زکریا کے سکیورٹی گارڈز اور طلبا کے درمیان معمولی جھڑپ بھی ہوئی بعد ازاں رات کو طلباء نے ہاسٹل کے گیٹ بھی بند کر دیئے،طلبا کا کہنا تھا کہ ایدھی ہال میں واش رومز کی حالت انتہائی خراب ہے، واش بیسن اور ٹوٹیاں ٹوٹ چکی ہیں ، ابوبکر ہال کی الیکٹرک وائرنگ 1978سے چلی آرہی ہے پرانی اور کمزور ہونے کی وجہ سے اکثر ٹرپنگ ہو جاتی ہے جس سے سخت پریشان ہیں ،احتجاج کرنے والے طلبا نے ایدھی ہال میں میس کی فراہمی، وائی فائی کی بحالی، قاسم اور ابوبکر ہال میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین