• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت طلباء اسلام قبائلی اضلاع کے انتخابات مکمل،قاری محمد عمر صدر، عطاء الرحمن محسود جنرل سیکرٹری منتخب

پشاور(لیڈی رپورٹر ) جمعیت طلباء اسلام قبائلی اضلاع کے انتخابات مکمل ہوگئے جس میں قاری محمد عمر بیٹنی صدر اور عطاء الرحمن محسود جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ اس موقع پر نومنتخب صدر قاری محمد عمر بیٹنی اور عطاء الرحمن محسود نے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام کو قبائلی اضلاع کی سب سے بڑی تنظیم بنانے میں اپنا کردار بھرپور کردار ادکریں گے اورجے ٹی آئی کے مشن کو تمام طلبہ تک پہنچائیں ۔انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں اب بھی درجنوں کی تعداد میں تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جس کو فوراً کھول دیا جائے ، تمام سکولز ،کالجز اور دیگر تعلیمی ادار وں کو حکومت فوری طور پر سہولیات کی فراہمی کرے ، ان اضلاع میں سینکڑوں تعلیمی ادارے دہشتگردی کے دوران متاثر ہوچکے ہیں جو ابھی تک فعال نہیں کئے گئے جس سے قبائلی طلباء یا تو دور دراز علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اور یا ان کو مختلف مسائل کاسامنا رہتاہے ۔
تازہ ترین