• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری تھم گئی مگر سردی برقرار

بالائی علاقوں میں برف باری تھم گئی مگر سردی برقرار



ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے مگر شمال مغربی بلوچستان، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔

اسکردو کم سے کم درجہ حرارت منفی 18، کا لا م میں منفی 14، بگروٹ میں منفی 13، استور، پارا چنار، گوپس میں منفی 11، ہنزہ میں منفی 9، راولا کوٹ ، مری، دیر اور کوئٹہ میں منفی 4 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذرمیں برف باری کا سلسلہ تھم چکا ہے تاہم سردی کی شدت برقرار ہے دوسری جانب رابطہ سڑکیں بحال نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مانسہرہ اور گردونواح میں موسم صاف اور دھوپ نکلی ہوئی ہے تاہم ضلع اپرکوہستان کی تحصیل کندیا میں ہونے والی برف باری سے مرکزی سڑک گزشتہ 9 روز سے بند ہےجس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔

تازہ ترین