پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں سرکاری درختوں کو چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
رحیم یار خان کی ڈالس برانچ، صادق برانچ، دیگی مائنر اور رکن مائنر میں مبینہ طور پر سرکاری نہروں کے کنارے لگے درخت رات کی تاریکی میں کاٹے جاتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسر(ڈی ایف او) عظیم ظفر کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں سرکاری درخت چوری کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: جاپان میں 400 سال پرانا درخت چوری ہوگیا
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمے کے پاس وہ سہولتیں نہیں ہیں جو چور کے پاس ہوتی ہیں، مقامی افراد چوروں کی نشاندہی کریں ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔