• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب، دوسری برسی کےموقع پروفاقی وزرا کی قصور آمد

پنجاب کے ضلع قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 7 سالہ زینب کی دوسری برسی کے موقع پر وفاقی وزراء کی قصور آمد ہوئی۔

برسی پر وفاقی وزیر اسد عمر نے شرکت کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے بل کے اندر پھانسی کی سزا تھی، بعض پارٹیوں نے پھانسی کی سزا کی مخالفت کردی، میں پھانسی کی سزا کو سپورٹ کرتا ہوں۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ امریکا میں پھانسی کی سزا ہے، یورپی ملکوں میں نہیں، قانون ٹھیک ہونا چاہیے اور انتظامیہ ڈھانچہ ٹھیک ہوناچاہیے۔

اس دوران وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق لال چند ملہی، پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور، عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھئے: زینب الرٹ بل کو فی الفور منظور کیا جائے، حکومتی اراکین سینیٹ

زینب کی برسی پر صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ 2018   کے آغاز میں پنجاب کے ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

تازہ ترین