آپ آف لائن ہیں
ہفتہ10؍شعبان المعظم 1441ھ4؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایک شام علم ادب و ادب کی پہچان پروفیسر سحر انصاری کے نام

آرٹس کونسل کے ثقافتی انقلاب میں پروفیسر سحر انصاری اردو ادب کا ایسا اثاثہ ہیں جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ سحر انصاری کی کراچی آرٹس کونسل کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کرسکتے۔

ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے پروفیسر سحر انصاری کے اعزاز میں منعقدہ تقریب ’ایک شام علم و ادب کی پہچان سحر انصاری کے نام‘ میں کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی سے لے کر اب تک کوئی بھی علمی و ادبی محفل پروفیسر سحر انصاری کے بنا ادھوری ہے۔ ہمارے دیگر بزرگ وقت کے ساتھ ساتھ آﺅٹ ڈیٹ ہوگئے لیکن سحر انصاری کو تاریخ ہو یا موجودہ ملکی و عالمی صورتحال ہر موضوع پر مکمل عبور حاصل ہے۔

تقریب کا اہتمام آرٹس کونسل آف پاکستان کی ادبی کمیٹی (شعر و سخن) بہ اشتراک یارانِ نمک دان منظر اکبر ہال میں کیا گیا۔

تقریب کی صدارت محمود شام نے کی، جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم اور مہمان اعزازی مہتاب اکبر راشدی تھیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر پیر زادہ قاسم نے پروفیسر سحر انصاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سحر انصاری ایک بہترین پیش رو ہیں، سحر انصاری کو علم و ادب میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ ان کی ذات اپنے اندر ایک جامعہ کا درجہ رکھتی ہے۔

تقریب میں اظہار خیال کرنے والوں میں خالد معین، ڈاکٹر رخسانہ صباء، ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر، ڈاکٹر شاہدہ حسن، چیئرپرسن یاران نمک دان ڈاکٹر ساجدہ سلطانہ شامل تھیں۔

شاعر و مصنف اصغر خان کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں کراچی کی تقریباً تمام ادبی کمیٹیوں کی نمائندگی موجود ہے جو پروفیسر سحر انصاری کو خراج تحسین پیش کرتی آئی ہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ادیب ریاض ندیم اور کراچی کی شاعرہ رخسانہ صبا نے پروفیسر سحر انصاری کے لیے اشعار پیش کیے۔

چیئرپرسن ادبی کمیٹی شعر و سخن ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر کا کہنا تھا کہ تقریب کے شرکاء کی حاضری بتا رہی ہے کہ آپ سب پروفیسر سحر انصاری سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ پروفیسر سحر انصاری ہمارے عہد کا علمی و ادبی سرمایہ ہیں۔

معروف صحافی پیرزادہ سلمان کا کہنا تھا کہ میں صحافت سے وابستہ ہوں۔ ہم جب لکھتے ہیں تو ہماری رپورٹ پروفیسر سحر انصاری کی وجہ سے سج جاتی ہے۔

تقریب کی نظامت کے فرائض معروف صحافی خالد فرشوری نے سر انجام دیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید