• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا میں مجرموں کی فرار کی کوشش ناکام


یوں تو آپ نے فلموں میں پولیس کو مجرموں کا پیچھا کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب ایسا ہی منظرامریکا میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب پولیس اہلکار مجرموں کا پیچھا کرتے دکھائی دیئے۔

جی ہاں، یہ مناظر امریکی ریاست فلوریڈا میں دیکھے گئے جب پولیس اہلکار اپنی موبائل کاروں میں ایک پک اپ ٹرک کا پیچھا کررہے تھے اور کئی گھنٹوں تک پیچھا کرنے کے بعد بلا آخر پولیس نے مجرموں کو دھر لیا۔

رپورٹ کے مطابق اہلکاروں نے معمول کی چیکنگ کے دوران ملزموں کے نہ رُکنے پر ان کا پیچھا کرنا شروع کیا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین