کراچی (اسٹاف رپورٹر) ذیابطیس کی جدید تحقیق پر سیمینار اتوار کو مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنیشنل میڈیسن کے نیشنل ذیابیطس چیپٹر کے چیئرپرسن پروفیسر زمان شیخ کے مطابق دنیا بھر میں کی جانی تحقیق سے پاکستانی ماہرین کو آگاہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے کو آرڈی نیٹر اختیار ولی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں سہولت کاری کا الزام لگادیا۔
خاتون کے مطابق شوہر سے بحث کے دوران میانک نے مبینہ طور پر گاڑی اس پر چڑھانے کی کوشش کی۔ سنیتا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ میانک اور اس کے ساتھ موجود خاتون نے اسے گالیاں دیں، جھاڑیوں میں دھکا دیا اور گلا دبانے کی کوشش کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ کی ذمے دار قرار دیدیا۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت متفقہ حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی پشاور میں ملاقات ہوئی ، جس میں کے پی کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر سینیٹر محسن نقوی کی ملاقات کا اعلامیہ سامنے آگیا۔
لاہور میں کہیں بھی سبزیاں اور پھل سرکاری نرخ پردستیاب نہ ہونے کی شہریوں کی شکایت سامنے آگئی۔
صومالی قزاقوں سے چھڑائے گئے آئل ٹینکر MT Honor 25 میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کی میتیں اور 4 زخمی کراچی پہنچ گئے۔
بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے خواتین صحافیوں سے پولیس کی بدسلوکی پر جواب طلب کرلیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی بے حسی نے اسرائیل کو سپورٹ دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ لکی مروت سے شروع ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ سے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوجائے گا۔
پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کے لیے یہی وقت کیوں چنا؟: وفاقی وزیر منصوبہ بندی
اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے سیاسی قیادت کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے،
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈ لاک کی وجہ بتادی۔
ذرائع کے مطابق ، زخمیوں کو طبی معائنے کے لیے پہلے جناح اسپتال منتقل کیا جائے گا، معائنے کے بعد مریضوں کو گھر جانے کی اجازت ہوگی۔