• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک ملک کیخلاف ہر سازش کا مقابلہ کریگی، ثروت اعجاز قادری

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا،سنی تحریک ملک کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا مقابلہ کریگی،ملک کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کیلئے تیار ہیں،ملک کو بچانے کیلئے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علماء کرام نے پاکستان کی سلامتی واستحکام کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کا عزم کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت جو چاہے کرلے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا،قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا،حکمران عوام کی فلاح وبہبود اور فلاحی ریاست کیلئے کام کریں غربت ختم ہوجائیگی،پاکستان سنی تحریک اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کیلئے جدوجہد کرتی رہیگی۔

تازہ ترین