• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کورونا وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت ہی نہیں

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ، بلال عباسی ) چین میں26 لوگوں کی جان لینے والے کورونا وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت موجود ہی نہیں ہے۔

جس پر وفاقی حکومت نے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں میں قائم تین لیبارٹریوں سے ملک میں آنے والے مشتبہ کیسز کی تشخیص کے لیے رابطہ کیا ہے۔

وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈبلیو ایچ او اور وزارت صحت نے بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کر دی ہیں، کرونا سے متاثرہ ممالک جانیوالے افراد خصوصی احتیاط برتیں، بیرون ملک جانیوالےافراد ہاتھ باقاعدگی سے صابن سے دھوئیں۔

چین میں کورونا وائرس بےقابو، 41 ہلاکتیں


ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کھانسی، چھینک آنے پر ناک، منہ کو ٹشو سے ڈھانپیں، بیرون ملک جانیوالے افراد سردی، فلو کے شکار مریضوں سے دور رہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے کہا ہے کہ قومی وزارتِ صحت کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے نمونے 3 ممالک کی لیبارٹریز کو بھیجے گی، اس وائرس کی تشخیص مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز کے ہی پاس ہے۔

تازہ ترین