• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس نے شراب اور آئس کے تین سپلائرز کو گرفتار کر لیا

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شراب اور آئس سپلائی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار افراد میں سے دو کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے، گرفتار ملزمان مخصوص گاہک کو شراب اور آئس سمیت دیگر منشیات سپلائی کرتے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندہ میںملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 60عدد بوتل شراب،دو سو گرام آئس سمیت منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ فقیر آبادجاوید اختر نے دو ملزمان عابد ولد شیر آغا اور رضا خان ولد زڑہ ور جبکہ ایس ایچ ا و تھانہ مچنی گیٹ سجاد احمد نے ملزم زاہد خان ولد محمد حیات کو گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 60عدد بوتل شراب،دو سو گرام آئس سمیت منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان میں سے دو کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جو موبائل فون کے ذریعے اپنے مخصوص گاہک سے آرڈر وصول کرکے موٹر سائیکل کے ذریعے ان کو منشیات سپلائی کرتے تھے، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین