• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول کے 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

سندھ میں پولیو کے مزید تین کیس سامنے آگئے


سجاول میں 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، بچے کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیجے گئے تھے۔

پولیو سرویلنس کوآرڈینٹر سجاول ڈاکٹر ابراہیم کے مطابق رواں ماہ 13کیس رپورٹ ہوئے تھے جن کے نمونے اسلام آباد ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے ۔

حکام کی جانب سے بھجوائے گئے نمونوں میں سے یونین کونسل کوٹھی کے 3 سالہ بھیر مبین میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈاکٹر ابراہیم کا کہناتھا کہ بچے کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے تھے۔

تازہ ترین