• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرِ صحافت، میر خلیل الرحمٰن کی 28 ویں برسی

میرِ صحافت، میر خلیل الرحمٰن کی 28 ویں برسی


میرِ صحافت، جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کی 28 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

میر خلیل الرحمٰن نے ملک میں آزاد صحافت اور کثیر الاشاعت روزنامے ’جنگ‘ کی بنیاد رکھی، ان کا لگایا ہوا پودا آج ایک تن آور درخت بن چکا ہے۔

پاکستان ہی کیا دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی اردو زبان پڑھنے، لکھنے اور بولنے والے ہیں، وہ روزنامہ ’جنگ‘ اور اس کے بانی میر خلیل الرحمٰن کی خدمات کے معترف ہیں۔


میر خلیل الرحمٰن 1927ء میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم یہیں حاصل کی، مزید تعلیم لاہور میں پائی۔

دوسری جنگِ عظیم کے دوران میر صاحب کے اہلِ خانہ دہلی منتقل ہو گئے، یہاں طالب علمی کے دور میں ہی انہوں نے اردو روزنامہ ’جنگ‘ کی بنیاد رکھی۔

میر صاحب قیامِ پاکستان کے بعد کراچی منتقل ہو گئے، یہاں سے بھی روزنامہ ’جنگ‘ کی اشاعت جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیئے: میر خلیل الرحمٰن کی آج 24 ویں برسی

نامساعد حالات کے باوجود آپ نے میدانِ صحافت میں غیر جانبداری اور حق و صداقت کا پرچم بلند رکھا۔

میر خلیل الرحمٰن نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

25 جنوری 1992ء کو دنیائے صحافت کا یہ روشن ستارہ ہم سے بچھڑ گیا لیکن اس کی روشنی آج بھی دوسروں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی کے تحت یوم پاکستان کی تقریب

میر صاحب کا لگایا گیا ’جنگ‘ گروپ کا پودا آج ایک گھنا سایہ دار درخت بن چکا ہے جو کئی میگزین، اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کی صورت میں فروغ پا رہا ہے۔

تازہ ترین