راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) ضلعی انتظامیہ نے میونسپل محکموں کو ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے ، مہم کے دوران کسی بھی اہلکار کی ٖ لاپرواہی وغفلت برادشت نہیں کی جائے گی ۔ ریڑھی بانوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھا جائے اور اس میں کمی نہ لائی جائے ۔یہ ہدایت ڈی سی او آفس راولپنڈی میں شہر میں تجاوزات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں جاری کی گئی ۔جسکی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ علی عمران نے کی ۔ اجلاس میں راولپنڈی شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم پر ہونے والے کام کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ نے کہاکہ شہر میں بلڈنگ کے اندر پارکنگ کی جگہ کو واگزار کروایا جائے۔