قصور کے علاقے چونیاں میں سنگدل باپ نے اپنی 8 ماہ کی بیمار بیٹی کا گلا گھونٹ دیا اور لاش صحن میں دبادی، ہمسایوں کی اطلاع پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر لاش برآمد کرلی۔
حوا کی کمسن بیٹی کے بہیمانہ قتل کا افسوسناک واقعہ چونیاں کے نواحی گاؤں میں پیش آیا۔
محلے داروں کے مطابق ملزم شریف کی پہلی بیوی سے پیدا ہونیوالی بیٹی ایمان فاطمہ اکثر بیمار رہتی تھی، جسے ملزم نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا اور لاش صحن میں ہی دبا دی۔
بچی کی ماں نے ہمسایوں کو آگاہ کیا جن کی اطلاع پر پولیس نے لاش برآمد کرکے ملزم اور اسکی دوسری بیوی زینب کو گرفتار کر لیا۔
محلے داروں کے مطابق ملزم شریف نے پہلی بیوی نبیلہ کو طلاق دے کر اسکی بہن زینب سے شادی کرلی تھی۔