آپ آف لائن ہیں
ہفتہ10؍شعبان المعظم 1441ھ4؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاپوش نگر نالے میں گرنے والی بچی کا سراغ نہیں مل سکا


کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پاپوش نگر نالے میں گرنے والی بچی کا سراغ نہیں مل سکا، پولیس، علاقہ مکین اور ریسکیو ادارے تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاپوش نگر پولیس کے مطابق ناظم آباد کے رہائشی ایک ڈرائیور کی 6 سالہ بچی فاطمہ کھیلتے ہوئے ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر سے گزرنے والے نالے میں گرگئی، جس کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ نے علاقہ مکینوں کی مدد سے بچی کی تلاش شروع کردی لیکن کوشش کے باوجود بچی کا سراغ نہیں مل سکا۔

پاپوش نگر نالے میں گرنے والی بچی کا سراغ نہیں مل سکا
کراچی: ناظم آباد میں پاپوش نگر نالے میں گرنے والی بچی کی تلاش کا کام جاری ہے۔

رات گئے تک پولیس اور ریسکیو ادارے بھی بچی کی تلاش میں مصروف تھے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق نالے کا تیز بہاؤ ضلع ویسٹ کی طرف ہے اور بچی کے ڈوبنے کے مقام سے آگے کا علاقہ سائٹ تھانے کی حدود ہے، تاہم پولیس تلاش کے کام میں اہل علاقہ اور ریسکیو اداروں کی مدد کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید