• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: ٹرین اور ٹرک میں ہولناک تصادم، ویڈیو منظر عام پر آگئی

تھائی لینڈ: ٹرین اور ٹرک میں ہولناک تصادم


تھائی لینڈ میں تیز رفتار ٹرین پھاٹک پر پھنسے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تھائی لینڈ میں ریلوے پھاٹک پر ایک کسان کا ٹرک خراب ہوگیا اور وہ ٹرک نکالنے کی کوشش کرتا رہا لیکن ناکام رہا۔

کچھ دیر بعد سائیکلوں پر سوارنوجوان آئے اور ٹرک کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ناکام رہے۔ اس دوران ٹرین کے آنے کا وقت ہوا اور لوگ ٹرک سے دور ہٹ گئے۔

نوجوانوں نے ہاتھ لہرا کر ٹرین کو رکنے کا اشارہ بھی کیا لیکن تیز رفتار ٹرین کسان کے ٹرک کو گھسیٹتی ہوئی دور لے گئی۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین