• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوموفوبک حملوں میں اضافہ دہشت گردی کا باعث ہے ،شان بیلی

لندن ( جنگ نیوز) کنزرویٹو پارٹی کے میئر لندن کے امیدوار شان بیلی نے کہا کہ ہوموفوبک حملوں میں اضافہ شدید دہشت گردی کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ برسوں کے دوران لندن میں ہوموفوبک نفرت انگیز جرائم میں 55 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے قانون میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر2019 تک 12 ماہ میں جنسی رجحانات پر مبنی نفرت انگیز جرائم 1000 سے زائد تھے ۔ انہوں نے میئر لندن سے سوال کیا کہ اس صورت حال میں پولیس اور آپ کا دفتر کہاں ہے۔
تازہ ترین