• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کی تلاش

لندن ( جنگ نیوز) برسٹل میں پولیس نے نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو تلاش کر رہی ہے ۔ یہ جنسی حملہ 9 جنوری کو شہر کے ایسٹون ایریا میں کیا گیا تھا ۔ ڈیٹیکٹو سارجنٹ نک لاسن نے کہا کہ یہ انتہائی پریشان کن واقعہ ہے جس کے بعد سے ہم مجرم کی شناخت اور تلاش کیلئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں ۔ نو عمر لڑکی اس وقت 24 نمبر کی بس میں سفر کر رہی تھی ۔ ایون اینڈ سمرسیٹ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ فورس 16.30 جی ایم ٹی پر اس بس میں سوار کسی بھی شخص سے بھی بات کرنے کے خواہاں ہے جس نے اس شخص یا کسی کو مشکوک حرکت کرتے دیکھا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایسے فرد سے بات کرنا چاہتے ہیں جو اس دن 4.45 سے شام 5 بجے کے درمیان بیلے وو روڈ ایریا میں موجود تھا ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مشتبہ شخص کی عمر 20 سال سے زائد اور قد 5 فٹ 9 انچ لمبا دبلی پتلی جسامت بیان کی گئی ہے۔ واقعے کے وقت اس نے گرین و خاکی رنگ کا کوٹ اور سیاہ ٹرینر زیب تن کر رکھا تھا ۔
تازہ ترین