قصور(نمائندہ جنگ) باپ نے شیرخوار بیماربچی گلادباکرقتل کردی۔الہ آباد کے گاؤں گہلن ہٹھاڑ کے نزدیک باپ نے اپنی 5/6 ماہ کی بیمار بیٹی کو گلا دبا کر ہلا ک کر دیا، گھر کے صحن میں دفن کر دیا۔
پولیس تھانہ الہ آباد کو اطلاع ملی کہ شریف نامی شخص نے اپنی 5/6 ماہ کی بیٹی ایمان فاطمہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور اس کو گھر کے صحن میں ایک سائیڈ پر گڑھا کھود کر اس میں دفن کر دیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش برآمد کر لی اور اس کے باپ شریف کو ہراست میں لے لیا جس نے بتایا کہ اس کی بیٹی ایمان فاطمہ بیمار تھی اور اس کے علاج کی سکت نہیں تھی، اس لیے یہ کام کیا۔