• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز دبائو میں نہ آئیں، عدالتی نظام کسی قسم کی کوتاہی برداشت کرنے کا متحمل نہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ، اے پی پی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ نئے قوانین اور ان میں ہونے والی ترامیم سے اپ ٹو ڈیٹ رہنا ججز کیلئے نہایت ضروری ہے، ہمارے لئے باعثِ فخر ہے کہ ہمارے ججز اپنی استعداد کار سے بڑھ کر کام کرتے ہیں، سسٹم ہر چیز کو دیکھ رہا ہے اور ہمارا عدالتی نظام کسی بھی قسم کی کی کوتاہی کو برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، ججز کسی بھی دبا ؤ میں آئے بغیر بہترین انصاف فراہم کریں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیاتی تغیرات سے شہری زندگی شدید متاثر ہورہی ہے۔ وہ ہفتہ کے روز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جنرل ٹریننگ پروگرام کے تحت جاری گیارہویں تربیتی کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اشترعباس، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ریحان بشیر اور اکیڈمی کے فیکلٹی ممبران، افسران اور تربیتی کورس مکمل کرنے والے ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز بھی موجود تھے۔
تازہ ترین