• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتعل خواجہ سرائوں نے مینگورہ پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، مین گیٹ پر پتھراؤ، پولیس کیخلاف نعرے بازی

سوات(نمائندہ جنگ)سوات میں ،مشتعل خواجہ سراؤں کا مینگورہ پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا،مین گیٹ پر شدید پتھراؤ کرکے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی،خوجہ سراوں پر فائرنگ،پولیس پر رپورٹ درج نہ کرانے کا الزام عائد ،تھانے میں داخل ہونے سے روکنے پر مشتعل ہوگئے،پولیس پر رپورٹ درج نہ کرانے کا الزام عائد کردیا،پولیس نے خواجہ سراؤں کے الزام کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لیکر چالان عدالت میں پیش کردیا ملزمان بعدازاں عدالت سے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں،مشتعل خواجہ سراؤں نے مینگورہ پولیس اسٹیشن کے سامنے جمع ہوکر شدید نعرے بازی کی اور تھانے میں داخل ہونے سے منع کرنے پر خواجہ سراسراپا احتجاج بن گئے،خواجہ سراؤں نے تھانے پر ہلہ بول کر شدید پتھراؤ کیا اورپولیس کے خلاف نعرے بازی کی،خواجہ سراؤں کاموقف تھا کہ ان پر ملزمان نے فائرنگ کی لیکن پولیس نے انہیں 107میں چالان کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا اورانہیں چھوڑدیا گیا جس کے خلاف وہ سراپا احتجاج بن گئے،دوسری جانب ایس ایچ او مینگورہ محمد انور نے بتایا کہ خواجہ سراء نعمت علی کا سجاد علی اور حسین علی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس پر پولیس نے ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں پیش کیا جہاں سے وہ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں بعد ازاں خواجہ سراؤں نے تھانے پر ہلہ بول دیا اور پولیس املاک پر پتھراؤ کیا۔

تازہ ترین