• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ڈیوٹی کرنیوالے عملے کو فوریواپس بھجوانے کے احکامات جاری

لاہور ( جنرل رپورٹر )سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نےمحکمہ میں جنرل ڈیوٹیزختم کرتے ہوئے تمام افسران کو واپس اپنے اپنے اضلاع بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ، ذرائع کے مطابق سیکرٹری آفس میں جنرل ڈیوٹی پر معمور افسران کو واپس بھیجوانے کا حکم جاری کر دیاگیا ہے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین کو سیکرٹری آفس میں جنرل ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھاکیپٹن (ر) محمد عثمان نے تمام جنرل ڈیوٹی کرنے والے عملے کو فوری واپس بھیجوانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں تمام اضلاع کو پرائمری اینڈ ہیلتھ کئیر سیکرٹریٹ میں جنرل ڈیوٹی کرنے والوں کی نشاندہی اور واپسی کے آرڈر جاری کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے سی او لاہور نے سیکرٹری آفس میں جنرل ڈیوٹی پر موجود عملے کی واپسی کا خط لکھ دیا۔
تازہ ترین