• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے:سی ای او ایجوکیشن ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم ملتان ، امریکن رفیوجی کمیٹی اور این سی ایچ ڈی کے اشتراک سےگورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول نہالے والا مر کز بوسن میںانٹر نیشنل ایجوکشن ڈے کے موقع پرتقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی سی ای اوایجوکیشن ملتان ریاض خان تھے، تقریب میں ڈی ای او طارق فاروقی،نصرت فردوس چوہدری، نورین زہرہ، نازنین تبسم،نزہت پروین ،عمران رضا ،سمعیہ رضوی،فرحان راشد،زاہد علی صدیقی، سید رضوان گیلانی اور عمران سندھونے بھی شرکت کی،سی ای اوایجوکیشن نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے شرح خواند گی کے لیے معاشرے کے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،حکومت معیاری تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے لہٰذا ملک سے جہالت کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔اس موقع پر سکول کے طلباء نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ملی نغمے، ٹیبلوز ، خاکے پیش کئے ۔ آخر میں بچوں میں انعامات اور تحائف بھی تقسیم کئے ۔
تازہ ترین