• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کے امن کیلئے مارچ کا فیصلہ تاریخی ہے، سید اختر علی

پشاور(نیوز ڈیسک) اے این پی کے رہنما اور سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن سید اختر علی شاہ ایڈوکیٹ نے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی طرف سے خیبر پختونخوا میں امن اور عوام کے تحفظ کے لئے پشاور سے وزیرستان تک امن مارچ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے سید اختر علی شاہ ایڈوکیٹ نے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے خیبر پختونخوا تباہی و بربادی سے دو چار ہو چکا ہے پختونوں کو بے حد نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پختونوں کی طرف سے امن کے لئے ہزاروں جانوں کی قربانی دی گئی اور لاکھوں پختونوں کو نقل مکانی کر کے بے گھر ہونا پڑا۔ امن پختونوں کی اہم ضرورت ہے جبکہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی سے دہشت گرد ایک بار پھر منظم ہونے لگے ہیں اور دہشت گردی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے سید اختر علی شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ اے این پی امن کی علمبردار ہے اور امن اے این پی کا منشور ہے انہوں نے کہا کہ پختونوں کی طرف سے بہت بڑی قربانی دینے کے باوجود حکمرانوں کی طرف سے پختونوں کی قربانی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور خیبر پختونخوا سے ناانصافیوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کو مسلسل نظر انداز کرنے اور صوبے کے حقوق غصب کرنے سے صوبے میں غربت بدحالی و بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے باچا خان اور خان عبدالولی خان کی برسی کے سلسلے میں ہونے والے اجتماعات میں عوام کے امڈتے ہوئے سمندر سے واضح ہو گیا ہے کہ پختونوں نے صوبے کے حقوق کے لئے اے این پی کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔
تازہ ترین