آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 26؍ جمادی الثانی 1441ھ 21؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نواز شریف کی شاہد خاقان کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت

شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کے قانونی حق کو استعمال کرنا چاہیے، نواز شریف


سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ بدنام زمانہ احتساب کے خلاف توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، سب جانتے ہیں کہ آپ کے خلاف مقدمات من گھڑت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کے قانونی حق کو استعمال کرنا چاہیے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو پہلے پیغام بھیجا، پھر کال کی۔

قومی خبریں سے مزید