• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووہان میں پاکستانی طلبہ کورونا وائرس سے محفوظ ہیں، ظفر مرزا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چائنا کے شہر ووہان میں 500 سے زائد طلبہ کورونا وائرس سے محفوظ ہیں، بیجنگ میں پاکستان ایمبیسی ان سے مسلسل رابطے میں ہے۔

معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے کہا کہ ووہان میں موجود 500 سے زائد طلبہ کے پاکستان میں مقیم اہل خانہ کو یقین دلاتا ہوں کہ تمام طلبہ محفوظ ہیں۔



سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چائنا میں پاکستانی سفیر سے بات ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ووہان میں مقیم 177 پاکستانی طلبہ کو وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیر بتا دی گئی ہیں، طلبہ کو تدابیر پر عمل کرنے اور تحمل اختیار کرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ طلبہ جو ایمبیسی میں رجسٹرڈ نہیں، وہ اپنی آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، اس قوت ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین