• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: 2 گاڑیوں میں تصادم، خاتون جاں بحق، 4 زخمی

اسلام آباد میں فیصل چوک پر دو گاڑیوں میں ٹکر سے خاتون نادیہ بی بی جاں بحق اور 4 افرادزخمی ہوگئے، جنہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو سے لگتا ہے کہ چھوٹی گاڑی کے ڈرائیور نے سگنل توڑا ۔جاں بحق ہونے والی خاتون کے بیٹے کی درخواست پر تھانا مارگلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

راول پنڈی کے اسامہ اخلاق نے درخواست میں کہا ہے کہ والد، والدہ اور خاندان کے دیگر افراد گاڑی میں سوار تھے، فیصل چوک پر ایک گاڑی کے ڈرائیور نے غفلت، لاپروائی اور تیز رفتاری سے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے ان کی والدہ جاں بحق اور دیگر تمام افراد زخمی ہو گئے۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں بڑی گاڑی کے ڈرائیور امجد زمان کی غلطی نہیں لگتی، حادثہ دراصل جاں بحق خاتون کی گاڑی کے ڈرائیور کی جانب سے ٹریفک سگنل توڑنے کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے حادثے میں شامل ایک گاڑی کے ڈرائیور امجد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی امریکی سفارتخانے کی ہے۔

تازہ ترین