• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا عثمان بزدار کو نہ ہٹانے کا دوٹوک پیغام

وزیراعظم کا عثمان بزدار کو نہ ہٹانے کا دوٹوک پیغام


وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے،انہیں نہیں ہٹایا جائے گا ۔

ارکان پنجاب اسمبلی کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ عثمان بزدار کو ہٹایا تو نیا وزیراعلیٰ پنجاب 20 روز بھی نہیں چل سکے گا ۔

انہوں نے کہاکہ وہ جانتے ہیں کہ عثمان بزدار کے خلاف سازش کون کررہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے۔

عمران خان نے مزید کہاکہ عثمان بزدار کو ہٹانے کی سازشیں کرنے والے خود وزیراعلیٰ پنجاب بننا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین