• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹے حکومتی بیانات سے کرپشن نہیں چھپ سکتی، مریم اورنگزیب

جھوٹے حکومتی بیانات سے کرپشن نہیں چھپ سکتی، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ (ن) کی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمانوں کے جھوٹے بیانات سے اب کرپشن نہیں چھپ سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو دباؤ میں لاکر حقائق نہیں چھپائے جاسکتے۔

ن لیگی ترجمان نے عمران خان کے ترجمان کو قابل ترس قرار دیا اور کہا کہ جب ان کے پاس شہباز شریف کے خلاف کوئی الزام نہیں تو وہ اُن کے لباس پر تنقید کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابل ترس ترجمانوں کے پاس شہباز شریف کے لباس پر تنقید کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

تازہ ترین