• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے چین کا ساتھ دینا ہوگا، پاکستانی سفیر

چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ چین کی اتھارٹیز نے ایک نئے قسم کے کورونا وائرس کی تشخیص کی ہے۔

اپنے ایک وڈیو بیان میں سفیر پاکستان نے کہا کہ کروناوائرس کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سےاضافہ ہورہاہے، کورونا وائرس کےپھیلاو کو روکنا مشکل اور صبرآزما امر ہے۔

کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے چین کا ساتھ دینا ہوگا، پاکستانی سفیر


انھوں نے کہا کہ اس وائرس کی روک تھام صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم سب مل کر چینی حکام کا ساتھ دیں، پاکستانی سفیر نے بتایا کہ ابھی تک چین میں کوئی بھی پاکستانی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔

  نغمانہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ چین میں پاکستانی سفارتخانہ لمحہ بہ لمحہ چینی حکام سے رابطے میں ہے، چین کی حکومت ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس وائرس کی روک تھام کے لیے کوشاں ہے۔ ہر ہوائی اڈے، ٹرین اسٹیشنز اور دیگر عوامی مقامات پر اسکریننگ کی جارہی ہے۔

تازہ ترین