• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی اور پنجاب کا انتشار ختم ہوگیا ، پرویز خٹک

کے پی اور پنجاب کا انتشار ختم ہوگیا ، پرویز خٹک


وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا اور پنجاب کا انتشار ختم ہوگیاہے ، کل بلوچستان کا انتشار بھی ختم ہوجائے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ جن کے ذاتی کام نہیں ہوئے ان کے لیے خیبر پختون خوا حکومت خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ  تنقید کرنے والوں کے کام ہوجاتے تو حکومت اور وزیر اعلیٰ دونوں ٹھیک تھے۔

واضح رہے کہ آج خیبر پختون خوا کے 3 وزراء کابینہ سے فارغ کر دیئے گئے۔

خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق فارغ کیے جانے والے وزاراء میں شہرام ترکئی، عاطف خان اور شکیل احمد شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ شہرام ترکئی وزیرِ صحت، عاطف خان سینئر وزیرِ کھیل، ثقافت اور سیاحت جبکہ شکیل احمد وزیرِ ریونیو اور اسٹیٹ تھے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان نے تینوں صوبائی وزراء کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔

تازہ ترین