آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل23؍جمادی الثانی 1441ھ 18؍ فروری2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بندر نے کیلا چھوڑ کر چپس کھانا شروع کردیے

بندر نے کیلا چھوڑ کر چپس کھانا شروع کردیے


آپ نے ہمیشہ ہی یہ سنا ہوگا کہ بندروں کو کیلے کھانا بہت پسند ہیں اور زیادہ کیلے کھاتے ہی دیکھے گئے ہیں، تاہم تھائی لینڈ کے ایک بندر نے کیلا کھانے سے ہی انکار کردیا۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں کچھ سیاح اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ ان کی اس گاڑی کی کھڑکی کے قریب ایک بندر آبیٹھا۔

سیاح نے اس بندر کو دیکھتے ہی اپنے تھیلے میں سے اس کا پسندیدہ پھل کیلا نکالا اور اسے تھمادیا، لیکن بندر نے یہ نہیں کھایا اور اسے پھینک دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے اس شخص نے بندر کو کھیرے کا ٹکڑا دیا لیکن بندر نے یہ لینے سے انکار کیا۔

بعد میں جب اس کو اس کا من پسند کیلا دیا تو اس نے وہ بھی پھینک دیا اور اس کے بعد جب اسی بندر کو کیلے کے بجائے کرپس کی پیشکش کی گئی تو اس نے یہ قبول کرلی۔

بندر سیاح کے ہاتھوں سے آلو کی کرپس کو لے کر چلا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید