• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمیل خان کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

برسلز (عظیم ڈار) پشتون آرگنائزیشن بیلجیم کے صدر جمیل خان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے جامعہ اسلامیہ مولن بیک برسلز میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں برسلز کے علاوہ دیگرشہروں سے بھی دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔پروگرام کی صدارت زینت القراء حافظ وقاری شفیق الرحمٰن نے کی اور اس موقع پر والدین کے حقوق پر مفصل ومدلل بیان کرتے ہوئے یورپ میں آباد نئی نسل اور پاکستانی عوام میں دینی شعور بیدار کرنے کی ضرورت کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ علامہ محمد عامر رزاق چشتی نے اپنے بیان میں کہا کہ حضور پاکﷺ نے ماں باپ کے اور خاص طور پر ماں کے ساتھ حسن سلوک پر زور دیا ہے ۔پروگرام میں حافظ حبیب اللہ نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔نبی کریم ﷺکی بارگاہ اقدس میں قاری شفیق الرحمٰن،حاجی سعید،عبدالرشید مغل،چوہدری افتخار عرف پابلو اور دیگر نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ تقریب میں پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر عرب گل مالاگوری، چیئرمین نوید خان، ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یوپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر، سابق ممبر برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور ظہور الٰہی، نعیم ڈار، عبدالقیوم، عبدالحفیظ، بلال اکبر کے علاوہ عوام الناس کی بڑی تعدار شریک تھی۔ پروگرام کے آخر میں ہدیہ درود سلام پیش کیا گیا اور جمیل خان کی والدہ کی روح کی بخشش اور بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔
تازہ ترین