اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ بدنام زمانہ احتساب کے خلاف توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، سب جانتے ہیں کہ آپ کے خلاف مقدمات من گھڑت ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کے قانونی حق کو استعمال کرنا چاہیے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو پہلے پیغام بھیجا، پھر کال کی۔