• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے پرزے جوڑنے والا ’’انجینئر‘‘بھی پریشان ہے، سراج الحق

فیصل آباد،لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک پر کرپٹ اور جعلی قیادت مسلط، حکومت کے پرزے جوڑنے والا ’’انجینئر ‘‘بھی پریشان ہے۔بہت جلد پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان میں تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ حکمرانوں کی لڑائیاں عوام کیلئے نہیں ذاتی مفادات کیلئے ہیں،صرف چند وزراء نہیں پورا نظام بدلنے کی ضرورت ہے۔ فیصل آبادمیں جماعت اسلامی کے رہنما عظیم رندھاوا کے بیٹے کے ولیمہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مختلف گاڑیوں کے پرزے جوڑ کربنایا گیا تھا اب پرزے جوڑنے والا انجینئر بھی پریشان اور پشیمان ہے ۔ خود کو سونامی کہنے والے حکمران بحرانی بن چکے ہیں ۔ ملک میں جعلی اور کرپٹ قیادت ہے ۔ صرف 3وزراء کو فارغ کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ اصطبل کے تمام گھوڑے تبدیل اور نظام بدلے بغیر کام نہیں چلے گا-موجودہ حکمران بے اختیار ہیں ۔ انہیں پنجاب میں بزدار جیسا گونگا ، بہرا اور اندھا حکمران چاہئے ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ حکومت اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے اور لوگ کشتی سے چھلانگیں لگانا شروع ہو چکے ہیں ۔ کے پی کے میں بے دردی سے فارغ کئے گئے تینوں وزراء پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن ہیں ۔
تازہ ترین